بیجنگ میں پہلے پاکستانی بنک نے کام شروع کردیا

0
826

عالمی معاشی افق، ’’بیجنگ‘‘ میں حبیب بینک لمیٹڈ کی تاریخ ساز انٹری، سی پیک کے لیے پہلا براہ راست پاکستانی بنک بن گیا، حبیب بینک کے چین کے بینکنگ کے سخت ترین قوانین، معیارات اور ریگولیشنز کو عبور کرکے بینکنگ لائسنس حاصل کرلیا۔
پاکستان کے صف اول کے انٹرنیشنل بینک حبیب بینک لمیٹڈ نے چین کے دارلحکومت بیجنگ میں برانچ کھول کر تاریخ رقم کردی۔ کسی بھی پاکستانی بینک کی بیجنگ میں یہ پہلی برانچ ہے جو بین الاقوامی صارفین کو بیجنگ سے بینکنگ خدمات پیش کر رہی ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین تاریخی اقتصادی معاہدے سی پیک میں معاشی لین دین اور سرکاری بینکنگ چینل (بی آر آئی) راہداریوں کی سہولیات آسان ہوجائیں گی جس سے پاکستانی کمپنیوں کو فارن کرنسی میں چینی کمپنیوں سے اپنے مالی معاملات سیٹل کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔
بیجنگ میں ایچ بی ایل کی برانچ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں بینک کے چیئرمین سلطان علی الانہ، صدر و سی ای او محمد اورنگزیب اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نائب صدر جمیل احمد سمیت مالیاتی ماہرین اور ریگولیٹرز نے شرکت کی۔
ایچ بی ایل آر ایم نے بی انٹرمیڈیشن پیش کر کے جنوبی ایشیاء اور مینا خطے کے بینکوں میں سے بیجنگ میں شاخ کھول کر والا پاکستان کی تاریخ رقم کی ہے۔ کاروبار کے آغاز کے بعد ، HBL بیجنگ HBL کی دوسری شاخ اور چین میں اس کی انتظامی شاخ بن گئی ہے۔ بیجنگ اور اروومچی میں دونوں شاخیں ایک سے زیادہ کرنسیوں میں صارفین کی ضروریات کو بہتر بنانے کے غیر ملکی زرمبادلہ اور آر ایل بی لائسنس سے لیس ہیں۔
چین میں قدم جمانے کے بعد حبیب بینک کے لیے ترقی اور خوش حالی کی نئی راہیں مل جائیں گی۔ حبیب بینک سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ سے منسلک کمپنیوں اور اداروں کے لیے بینکنگ کی خدمات فراہم کرسکے گا۔ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ سے منسلک مختلف ملکوں کی وزارتوں اور محکموں کے لیے بھی پہلے پاکستانی بینک کی خدمات موجود ہوں گی۔ چیئرمین حبیب بینک سلطان علی علانہ کے مطابق بیجنگ میں حبیب بینک کے قیام کا سفر2005 میں شروع ہوا۔ 2017 میں ارمچی میں ایک نمائیندہ آفس پہلے سے خدمات انجام دے رہا ہے۔ دنیا کے معروف ترین کیپٹل بیجنگ میں حبیب بینک کا قیام کسی فخر سے کم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ بینکنگ کی سہولیات بہتر ہونے سے خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار بڑھے گا اور خوشحالی کی رفتار تیز ہوسکے گی۔
حبیب بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد اورنگ زیب نے کہا کہ چین ان کے لیے دوسرے گھر کی طرح کی مارکیٹ ہے۔
چین میں حبیب بینک کے قیام سے خطے میں موجود کاروبار کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ حبیب بینک کو چین میں بینکنگ کرنے کا اختیار ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بینکنگ کے شعبے میں حبیب بینک کی خدمات کا معیار ایسا ہے کہ اسے چین کی بینکنگ ریگولیشنز نے قبول کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح حبیب بینک کے بینکنگ کا معیار مزید نکھر جائے گا۔ محمد اورنگ زیب کے مطابق حبیب بینک سی پیک سے متعلق پاکستان میں بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والوں میں صف اول کے بینکوں میں شمار کیا جائے گا۔ حبیب بینک کی بیجنگ میں خدمات سے چین کے کاروباری حضرات اور کمپنوں کو بھی براہ راست فائدہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here