خانہ کعبہ خلا سے کیسا دکھتا ہے۔؟

0
699

جاپانی خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے خانہ کعبہ کی لی گئی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

سعودی اخبار کے مطابق جاپانی خلا نورد نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسے مکہ ۔ سعودی عرب کا عنوان دیا ہے۔اس تصویر میں مکہ مکرمہ کی عمارتیں، شاہراہیں اور تاریخی پہاڑ نظر آرہے ہیں۔تصویر کے بیچ میں مسجد الحرام کا روشن چمکتا ہوا دودھیائی منظر بڑا دلکش لگ رہا ہے جبکہ اطراف میں منیٰ کے خیمے اور جمرات کا علاقہ بھی دیکھا جاسکتا ہے

جاپانی خلا نورد 24 خلائی سٹیشن سے وطن واپس پہنچ چکا ہے،اس کے ہمراہ دس دیگر خلا نورد بھی تھے۔ یہ چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں مختلف تجربات کرتے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here