بلوچستان میں کوئٹہ سے 45 کلو میٹر دور مارواڑ اور اسپن کاریز کے قریب سنجدی کے دو مختلف علاقوں میں کوئلے کی کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے ۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق خیبر پختوانخوا کے علاقے شانگلہ اور سوات سے ہے۔ بلوچستان میں دیگر صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سےکوئلے کی کان کنی یہاں کی سب سے بڑی صنعت ہے۔ حکام نے ابتدائی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔
ڈپٹی کمشنر فرح عتیق کہتے ہیں کہ ’ ایسے حادثات زیادہ معائنوں اور سیکیورٹی انتظامات کے متقاضی ہیں.