تجارت کیسے بڑھائیں. پاک افغان قیادت کی مشاورت

0
628

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام کا اجلاس اسلام آباد ہوا جس میں دونوں ملکوں نے سٹوریج اور قرنطینہ کی منظوری کا لائحہ عمل طے کیا اور تازہ پھلوں، سبزیوں اور خشک میوہ جات کی منتخب مد میں محصول کے ضابطے ہٹانے کے معاملات پر بات کی۔ اجلاس کا مقصد افغانستان سے پاکستان کے لیے برآمدات کو فروغ دینے میں سہولتیں فراہم کرنے کا اقدام کرنا ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حالیہ دورہٴ افغانستان میں کیا تھا۔اجلاس میں سرحدی چوکیوں پر محکمہٴ پلانٹ پروٹیکشن کے اہل کاروں کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس سلسلے میں، قومی فوڈ سکیورٹی اور تحقیق کے وفاقی سکریٹری نے افغان وفد کو بتایا کہ ابتدائی طور پر چمن اور طورخم کی سرحد پر اہل کار تعینات کیے گئے ہیں اوربہت جلد دیگر سرحدی ’کراسنگز‘ پر بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here