ماہ رمضان میں نجی چینلز کو سرکس نہیں لگانے دیں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ

0
791

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ رمضان المبارک میں کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا جبکہ پانچ وقت اذان نشر کی جائے گی-اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے رمضان المبارک میں نجی چینلز کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔اس دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹرانسمیشن میں سرکس لگے تو چینلز پر پابندی لگا دیں گے ۔ جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی چینل پر کوئی نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا۔ہر چینل کے لئے پانچ وقت کی آذان نشر کرنا لازمی ہوگا۔مسلمانوں کے لئے اذان سے بڑی کوئی بریکنگ نیوز نہیں۔آذان کے اوقات میں چینلز ناچ گانہ اور اشتہارات چلاتے ہیں۔ہم مسلمان ہیں اور یہ مسلمانوں کا ملک ہے۔ڈائریکٹرجنرل پیمرا کا کہنا تھا کہ تمام چینلز کو رمضان المبارک میں ضابطہ اخلاق کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here