صدر مملکت ممنون حسین نے عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے کی منظوری دے دی۔
ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے، صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 25، 26 اور 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کی تھیں اور صدر مملکت کو ان میں سے کوئی ایک تاریخ منتخب کرنی تھی ، صدر نے قریب ترین تاریخ منتخب کی۔
ملک بھر میں مجموعی طورپر 874 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے، 25جولائی کو قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
پنجاب میں 297 ، سندھ میں 130، خیبرپختون خوا میں 99 اور بلوچستان میں 51 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔















