قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کوطلب کرلیا گیا

0
305

قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی دفعہ 54 (3) اور دفعہ 254 کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے جو موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہو گا۔

آرٹیکل 54 کے تحت اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی جائے تو اسپیکر کے پاس اجلاس بلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ 14 دن کا وقت ہوتا ہے، اس لیے اسپیکر کو 22 مارچ تک ایوان زیریں کا اجلاس طلب کرنا تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 48 ویں اجلاس منعقد ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here