کرونا کا تیسرا وار:پارلیمنٹ ہاوس دو روز کے لئےبند

0
1039

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔
کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام دفاتر 16 مارچ تک بند رہیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرائے جائیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق17 مارچ سے متعلقہ افسران ضروری سٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کر سکیں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔17 مارچ سے دفتر کے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here