کیا 29 رمضان کو عید کا چاند نظر آجائے گا۔؟

0
2202

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

رمضان المبارک کے گزرتے ایام کے ساتھ ساتھ اب ملک بھر میں شوال کے چاند سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو شوال کے چاند کی عمر پر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہو گی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here