اداکارہ اور قصہ 1400روپے کے چیک کا۔

0
90

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے سیمی راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اُس چیک کی تصویر شیئر کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے اداکارہ کو پروگرام میں شرکت کے معاوضے کے طور پر بھیجا گیا ہے۔
سینئر اداکارہ نے چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ چیک اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ریاست اپنے فنکاروں سے کس قدر محبت کرتی ہے۔‘

سیمی راحیل نے کہا کہ ’4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل واقعی خوفناک اور پریشان کُن ہے۔‘
سیمی راحیل نے کہا کہ ’ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ سرکاری ٹی وی چینل پر کام کیوں نہیں کرتی ہیں؟

سیمی راحیل نے کہا کہ ’ہمارا سرکاری ٹی وی پرائیویٹ ٹی وی چینلز سے مقابلے کرنے کا دعویٰ تو بہت کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے اُس کا اندازہ آپ اس چیک کو دیکھ کر لگا سکتے ہیں۔‘

اُنہوں نےمزیدکہا کہ ’سرکاری ٹی وی صرف اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ہی عزت کرتا ہے جبکہ باقی فنکاروں کے ساتھ میرے جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔‘

یاد رہے کہ سیمی راحیل نے یوم آزادی کی مناسب سےسرکاری ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں ان کے ساتھ سلمان شاہد بھی تھے جبکہ یہ پروگرام ’پی ٹی وی ورلڈ‘ سے نشر ہوا تھا۔چند ماہ قبل سینئر اداکار راشد محمود نے سرکاری ٹی وی کی جانب سے 620روپے چیک دینے پر احتجاج کیا تھا جس پر بعد میں پی ٹی وی مینجمنٹ نے معافی مانگی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here