گورنر سندھ کے بعداسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

0
558

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کواپنے گھرمیں قرنطینہ کرلیاہے.اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں اور ساتھ ہی میری صحتیابی کیلئے بھی دعا کریں۔

اسد قیصر نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، پہلے بھی ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا لیکن آج پھر ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی، ڈاکٹرز نے مجھے گھر پر رہنےاوراحتیاط کی ہدایت کی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ان کےبیٹےاوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھاجبکہ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو منفی آیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here