بلوچستان میں یوم پاکستان کیسے منایا گیا۔رپورٹ سعید الدین طارق۔سبی

0
1520

ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں ضلعی ہیڈ کواٹر ،ایف سی ہیڈکواٹر ،پولیس ہیڈکواٹر پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اس موقع پر سکولوں کے بچوں نے قومی ترانے پڑھے کمانڈنٹ سبی سکائوٹس حافظ شاہد ندیم، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ اور ایس ایس پی سبی خالد کورائی نے الگ الگ پرچم کشائی کی جبکہ بلوچستان کی تمام سیاسی،سماجی اور قبائلی عمائدین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں سکولوں کے بچوں نے ملی نغموں ،ٹیبلو اور خاکوں کی صورت میں 23مارچ کی حقیقت کو اجاگر کیا جبکہ یادگار شہداء وطن پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور وطن کے نام پر جام شہا دت نوش کرنے والوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا ان تقریبات میں شہداء وطن کے اہل خانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here