ٹور ڈی خنجراب: بلوچستان کے سائیکلسٹ نے دنیا کی مشکل ریس جیت لی

0
888

بلوچستان کے عبدالرزاق نے دنیا کی سب سے مشکل قرار دی جانے والی سائیکل ریس میں سے ایک ٹور ڈی خنجراب کا پہلا ایڈیشن اپنے نام کر لیا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائیکلسٹ نے ریلی کے تیسرے اور آخری دن تجارتی قصبے سست سے چین کے ساتھ سرحدی مقام خنجراب پاس تک 84 کلومیٹر کا فاصلہ ابتدائی غیرحتمی وقت کے مطابق تین گھنٹے 18 منٹ اور 51 سیکنڈز میں مکمل کیا۔
اگرچہ وہ اتوار کے مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے لیکن تینوں مراحل میں مجموعی سبقت کی وجہ سے وہ تمام ریلی کے فاتح قرار پائے۔
اشتہار

اتوار کے مرحلے میں دوسرے نمبر پر واپڈا کے نجیب اللہ رہے جنہوں نے عبدالرازاق سے چند سیکنڈز کے فرق سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ریلی کے شرکاء صبح ساڑھے سات بجے کے قریب سست سے راونہ ہوئے اور خدشہ تھا کہ راستے میں بارش ہو گی لیکن تمام راستے موسم خشک اور سائیکلسٹوں کے لیے کم از کم گرم رہا۔
کئی سائیکل سوار فنی یا جسمانی مسائل کی وجہ سے ریس مکمل نہیں کر سکے۔ سست جو کہ سطح سمندر سے تقریباً دس ہزار فٹ کی بلندی پر ہے وہاں سے سائیکلسٹوں نے مزید پانچ ہزار پانچ سو فٹ اونچائی تک سائیکلنگ کی۔

اس ریلی کو دنیا کی سب سے اونچی پکی سڑک پر پہلی ریس قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here