کرونا زدہ سال کی کہانی اور دیگر سرگرمیاں- عبدالمتین اخونزادہ

0
1218

21 ویں صدی کے 21 ویں سال میں 1918 ء کے اسپینش وباء جس پر سلویا براؤن نے مشہور زمانہ کتابEND OF DAYS
روز قیامت (وباؤں،آفات،نیو کلئیر اور انسانی تباہ کاریوں کے باعث دینا کے خاتمے کی عالمی پیشین گوئیاں) تحریر فرمایا ہے جس کا یاسر جواد نے خوبصورت ترجمہ کیا ہے کہ تزکرہ اور 2019 ء کے کرونا وائرس کی ہولناکیوں کے کہانی و ثمر بار سرگرمیاں اور پروگرامز کے حوالے سے بھرپور خدمات انجام دینے کی کہانی بیان کرنے کے لئےبلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کی اور مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت انجنئیر زمرک خان اچکزئی تھے اس اعتراف خدمت و آگاہی سیمنار میں اقوام متحدہ کے اداروں مقامی این جی اوز اور سوسائٹی کے مختلف حصوں سے نمایاں اور نمائندہ افراد نے شرکت کی۔قاری عبد الحفیظ احمد کی تلاوت سے شروع ہونے والے سماجی تقریب میں بی آر ایس پی کے چیرمین ملک سلیم انور کاسی نے خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی آزمائش میں صوبے کا توانا ادارہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے حکمت عملی اور محنت شاقہ سے کام کیا،
صوبائی حکومت کے ڈائریکٹر ہیلتھ آفس سے کرونا آفیرز کے فوکل پرسن ڈاکٹر مصطفیٰ، اسکالر و دانش ور ڈاکٹر عطاء الرحمن،ڈاکٹر امیر بخش، ڈاکٹر اسفندیار خان شیرانی اور سابق سینیٹر روشن خورشید بروچہ نےکہا کہ کرونا وائرس کی ہولناکیوں اور معاشی و معاشرتی نقصانات ناقابل بیان ہیں آج مقام شکر ہے کہ حالات سنبھل گئے ہیں مگر کرونا وائرس کی نزاکت اور خرابیاں ابھی جلد دور ہونے والے نہیں ہیں اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کمی و کوتاہی نہیں برتتا چاہئیں،
بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ نے اپنے ادارے کی جامع اور بھرپور ورکنگ سے شرکاء مجلس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 فروری 2020ء کو پہلے کیس سے لے کر مسلسل میدان عمل میں موجود ہیں اور مختلف النوع سرگرمیاں اور پروگرامز جاری رکھیں ہوئے ہیں ہزاروں ورکرز اور رضاء کاروں کے ساتھ لاکھوں انسانوں کی ممکنہ خدماتِ سر انجام دینے کی کوشش کی گئی ہے،
اس موقع پر
سی پی ڈی کے چیف ایگزیکٹو نصراللہ بڑیچ نے اور راقم نے مجلس فکر و دانش کے طرف سے سوال جواب کے سیشن میں سوالات رکھے کہ انسانی توانائی و ذہانت کی ترقی و پیشرفت کے بغیر کیسے ممکن ہے کہ سوسائٹی ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھ سکیں گے۔ نادر گل بڑیچ نے کمال مہارت سے توانائی سے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام انسانی ذہانت و معاشرتی ترقی کے لئے ایجنڈے پر ترجیح دیتے ہیں،
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش رہی ہےکہ مشکل گھڑی میں عوام الناس کی ممکنہ خدماتِ جاری رکھیں جائیں بی آر ایس پی کی فعالیت اور وژن دونوں قابل قدر ہیں،
صوبائی وزیر زراعت انجنئیر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ غربت اور انسانی ترقی کی رفتار میں کمی کے باعث ہماری معاشرتی ترقی کمی کا شکار رہا ہے کرونا وائرس کی ہولناکیوں سے قدرتی مہربانی اور مضبوط اعصاب کے باعث ہمارا معاشرہ بڑی تباہی سے بچ گیا مگر دوسرے امراض کینسر،ہپیٹاٹس،گردوں کی بیماریاں اور بچوں و بچیوں اور خواتین کے مسائل نے ہمیں الجھا کر رکھا ہے جس پر حکومتی اداروں اور سماجی ترقی کے انجمنوں نے ملکر کردار ادا کرنا ہے بی آر ایس پی کی خدمات اور لیڈرشپ کوالٹی قابلِ ستائش ہیں،
تقریب میں نواب زادہ محبوب خان جوگیزئی سمیت دوسرے معززین نے شرکت کی اور مہمانوں کی تواضع و ضیافت کی گئی،،
رپورٹ کے آغاز میں قیامت کے متعلق مختلف تہذیبوں کے تصورات اور نظریات کے موازنے و تجزیے کے متعلق سلویا براؤن کے قیمتی کتاب کا ذکر کیا تھا وہ نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر امریکی مصنفہ اور روحانی ماہر سلویا سلیسٹی براؤن (1936تا 2013ء) نے یہ کتاب 2008ء میںEND OF DAYS کے نام سے لکھی جو مختلف تہذیبوں اور مختلف ادوار میں کی جانے والی روز قیامت کی عالمی پیشین گوئیوں اور ان کے تصورات کا جائزہ پیش کرتی ہے،مصنفہ نے اکیسویں صدی کے دوران ممکنہ سائنسی کمالات اور آفات کے بارے میں اپنی پیش گوئیاں بھی دی ہیں،2020ء کے آغاز میں دینا بھر میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے متعلق ان کی پیشن گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں اس کتاب کو نئی شہرت ملی اور عالمی سطح پر اس کا چرچا ہوا
علاوہ ازیں مشہور افراد کی جانب سے مشہور پیشن گوئیون کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے- مختلف مذاہب کے مقدس صحائف اور پیغمبروں کی جانب سے روز قیامت کے متعلق کی گئی پیش گوئیاں خاص طور پر زیر بحث لائی گئی ہیں کیونکہ ہمارے موجودہ عقائد اور نظریات کی بنیاد انھی پر ہے،اسلام، مسیحیت اور یہودیت کے علاوہ ہندومت،بدھ مت،زرتشت مت، جین مت،انکا اور مایا کے تصورات بھی مختصر اور جامع انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔

عبدالمتین اخونزادہ
unreath17@gmail.com
What’s up 92 3337803221

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here