بلوچستان:سینیٹ ضمنی انتخابات میں خالد بزنجو کامیاب

0
539

سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں بی اے پی کے خالد بزنجو نے 38 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار غوث اللہ کو 21 ووٹ ملے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے64 میں سے 61 اراکین نے سینیٹ کی نشست کے لیے ووٹ کاسٹ کیا جب کہ نواب ثناءاللہ زہری، محمد طور اتمان خیل اور مولوی نور اللہ نے ووٹ نہیں ڈالا اور 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

سینیٹ کی یہ نشست نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here