کانکنوں کی حالت ابتر،بلوچستان میں 66ہلاکتیں

0
618

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حالت بہت ابتر ہے جنہیں کوئی سہولت میسر نہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بلوچستان میں ایک کان میں جا کر کارکنوں کی حالت دیکھ چکے ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کانوں میں حادثات سے بلوچستان میں 66 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 50، پنجاب 12اور سندھ میں دو ہلاکتیں ہوئی۔

سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ جس کان کا مالک سیفٹی معیارات کو یقینی نہیں بنائے گا وہ کوئلے کی کان سیل کر دی جائے گی۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چاروں صوبوں سے کوئلے کی کانوں کی سیفٹی اور کارکنوں کی سہولیات کی تفصیل طلب کر لی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here