پاکستان اور افغانستان کی سوا دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ

0
762

پاکستان اور افغانستان کے علاوہ افریقہ سمیت دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوگیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ویڈیو کانفرنس کےدوران اس سنگ میل کی سرٹیفکیشن کے اعلان کیا گیاجس کا مطلب ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے افریقہ خطے کے تمام ممالک میں اس بیماری کا خاتمہ ہوگیا ہے جس سے ناقابل علاج معذوری ہوسکتی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے بیان میں کہا کہ ‘ حکومتوں ، ڈونرز ، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور برادریوں کا شکریہ جن کی مسلسل کوششوں سے تقریبا 18 لاکھ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا لیا گیا ہے ۔ نائیجیریا کے ڈاکٹر اور روٹیری انٹرنیشنل کے لیے مقامی انسداد پولیو کوآرڈینیٹر نجی نشو نے کہا کہ خوشی ناقابل بیان ہے ، ہم 30 سال سے زائد عرصے سے اس میراتھون کا حصہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگ میل سے عالمی سطح پر بیماری کے مکمل خاتمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی کامیابی ہے ، مجھے ایک ہی وقت میں خوشی اور راحت دونوں محسوس ہورہی ہے ۔ واضح رہے کہ پولیومائلیٹس ‘ یا ‘ وائلڈ پولیو شدید متعدی بیماری ہے جو بچوں کی ریڑھ کی ہڈی پر حملہ کرکے انہیں زندگی بھر کے لیے معذور بنا دیتی ہے ۔

یہ 1950 کی دہائی میں ویکسین تیار ہونے تک دنیا کے مختلف حصوں میں پائی جاتی تھی ، تاہم ایشیا اور افریقہ کے غریب ممالک کے لیے یہ ویکسین پہنچ سے باہر تھی ۔ 1988 کے آخر میں ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں وائلڈ پولیو کے ساڑھے 3 لاکھ کیسز موجود تھے ، جبکہ 1996 میں صرف افریقہ میں اس کے 70 ہزار سے زائد کیسز پائے جاتے تھے ۔ تاہم عالمی کوششوں اور 30 سال سے زائد عرصے سے فنڈنگ کے باعث رواں سال اس بیماری کے کیسز صرف افغانستان اور پاکستان میں سامنے آئے ہیں۔اور دنیا بھر میں صرف ان دو ممالک میں پولیو کے مریض موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here