اینٹی سولر پینل: اب دن نہیں رات کو بھی بجلی حاصل کریں

0
668

سائنس دانوں نے ایسے اینٹی سولر پینل بنا لیے ہیں جو رات کے وقت زمین کی گرمی سے بجلی بنائیں گے اور صاف توانائی کا ایک ذریعہ بنیں گے ۔ سولر پینل سورج کی روشنی سے ٹھنڈے ہوتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں جب کہ اینٹی سولر پینل رات کے وقت زمین سے نکلنے والی ریڈی ایشن سے ٹھنڈے ہوتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں ۔ اس تحقیق کے مطابق خصوصی طور پر ٹھنڈے کیے گئے پینلز اپنے ارد گرد معمولی سی بھی توانائی کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، جسے وہ بجلی میں بدل دیتے ہیں ۔ سولر پینلز سے بننے والی بجلی رات کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوریج پر بہت سا خرچہ آتا ہے ۔ اس کے مقابلے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رات کو زمین کی ریڈی ایشن یعنی تابکاری سے توانائی حاصل کر کے اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں ۔ یہ ٹیکنالوجی ایسے ممالک میں بھی بہت کارآمد ہو سکتی ہے جہاں دن کے اکثر حصے میں سورج کی روشنی نہیں رہتی یا قطب شمالی کے قریب واقع ممالک جہاں آدها سال رات رہتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here