محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے تینوں روز ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کی خوشخبری سنادی۔
ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق عیدالفطر کے دنوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں موسم خوشگوار رہے گا جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
اندورن سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے گرمی کی لپیٹ والے علاقوں میں گرمی کم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کے درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری سینیٹی گریڈ کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ عید پر کراچی شہر میں مطلع خوشگوار رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت، پشاور، آزاد کشمیر، شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں عید کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔















