پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز۔پاکستان نے پہلی اننگز میں273 رنز بنائے

0
540

ساؤتھیمپٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز 273 رنز پر اختتام پذیر ہو گئی۔

پاکستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے ہیں۔ کپتان اظہر علی 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے پراعتماد اننگز کھیلی اور آخر تک انگلینڈ کے باؤلرز کا سامنا کیا۔ میچ کے آخر میں انھیں دو مواقع بھی ملے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد یاسر شاہ میدان میں اترے ہیں۔ یاسر شاہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد شاہین شاہ بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ جلد ہی وکٹ کیپر کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔

محمد عباس آؤٹ ہونے والے نویں بیٹسمین تھے جو رنز آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل محمد رضوان 53 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسی دوران اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھ ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے اب تک چاروں وکٹیں حاصل کی ہیں۔ تیسرے روز کے آغاز پر اسد شفیق جیمز اینڈرسن کی آؤٹ سوئنگ گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ وہ صرف 5 رنز بنا سکے تھے۔

میچ کا مکمل سکور کارڈ

دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 583 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ جواب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رن بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے شان مسعود اور عابد علی نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور چھ کے سکور پر پہلی اور 11 کے سکور پر اس کی دوسری وکٹ گر گئی۔ 24 کے سکور پر بابر اعظم بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔ شان مسعود، عابد علی اور بابر اعظم تینوں جمی اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے زیک کرولی نے 267 رن بنائے اور ان کی جوس بٹلر کے ساتھ 359 رن کی شراکت ہوئی تھی۔ کرولی اسد شفیق کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔ انھوں نے 393 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جوس بٹلر 152 رن بنا کر فواد عالم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی بولرز میں سے یاسر شاہ، فواد عالم اور شاہین آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے پہلے روز ساؤتھمپٹن میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 332 رنز سکور کر لیے جس میں زیک کرولی کے شاندار 171 رنز شامل ہیں۔

کھیل ختم ہونے پر زیک کرولی اور جوس بٹلر ناٹ آؤٹ تھے۔ جوس بٹلر نے کھیل ختم ہونے تک 87 رنز سکور کیے تھے جس میں نو چوکے اور دو زبردست چھکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان پہلا میچ ہار گیا تھا جبکہ دوسرے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ تیسرے اور آخری میچ میں اب تک انگلینڈ کی گرفت میچ پر کافی مضبوط ہو گئی ہے اور اگر یہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا یا برابر رہا تو گزشتہ دس برس میں انگلینڈ میں ٹسیٹ سیریز نہ ہارنے کا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ بھی خراب ہو جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here