پاکستان نے میڈل نیپال کو واپس بھجوادیئے،تین کھلاڑیوں پر پابندی

0
689

ساﺅتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان نے تین میڈلز نیپال بھجوادیئے جبکہ اس حوالے سے تین پاکستانی ایتھلیٹس پر 4،4 سال کی پابندی پہلے ہی عائد کی جاچکی ہے۔
انتظامی کمیٹی اور واڈا کی جانب سے پاکستانی ایتھلیٹکس حکام سمیت تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو گزشتہ برس محبوب علی، محمد نعیم اور سمیع اللہ پر 4،4 سال کیلئے اتھلیٹکس کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی سے مطلع کردیا گیا تھا۔محبوب علی نے 2019 کے گیمز میں 400 میٹر ریس اور محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ سمیع اللہ نے 100 میٹر اسپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔ محبوب علی اور نعیم نے ریلے ریسز ٹیم کا حصہ بن کر برانز میڈل جیتے تھے۔

پابندی لگنے کے بعد ان اتھلیٹس سے تمام میڈلز واپس لے لئے گئے تھے جنہیں نیپال واپس بھجوادیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here