اب مشروبات ملیں گےکاغذی بوتلوں میں

0
373

دنیا بھر میں پلاسٹک کی آلودگی پھیلانے میں مشروبات کی بوتلوں کا اہم کردار ہے،جسے کم کرنے کے لئے مشہور بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کی جانب سے تجربات شروع کئے گئے ہیں۔کمپنی جلد ہی پیکجنگ سے پلاسٹک کو مکمل طورپر ختم کرنے کے لیے پیپر بوتل کی آزمائش کرنے جا رہی ہے۔

ایک ڈچ کمپنی کی جانب سے انتہائی مضبوط کاغذی پیپر خول (shell) سے پروٹو ٹائپ تیار کیا گیا ہے جس میں اب بھی ایک باریک پلاسٹک لائنر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیپر بوتل بنانے کا مقصد 100 فیصد ری سائیکل ہونے والی پلاسٹک فری بوتل کی تیاری ہے جو کاربونیٹڈ مشروبات کی گیس خارج ہونے سے بھی محفوظ رکھنے کے قابل ہو۔

پیپر بوتل کی تیاری میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہاہے کہ کوئی ریشہ اس مشروب میں داخل نہ ہونے پائے جس سے مشروب کا ذائقہ تبدیل ہو یا صحت اور حفاظت کی جانچ پڑتال میں خرابی کا خدشہ پیدا ہو جانے کا ڈر ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here