سینیٹ الیکشن: گرفتار اراکین دو مارچ کو اسلام آباد لائے جائیں گے

0
957

سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے تمام زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پارلیمانی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سابق فاٹا سے رکن اسمبلی علی وزیر بھی جیل میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر کو درخواست کر دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام زیرحراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع اپوزیشن لیڈر آفس کے مطابق ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق ہے، زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔

سینیٹ الیکشن کے لیے 3 مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں پولنگ ہو گی اور 2 مارچ کی شام تک زیر حراست اراکین کو اسلام آباد پہنچادیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here