حکومت، اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تیار

0
634

حکومت اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تیار ہوگئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ملاقات میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا جائے گا۔دونوں رہنماؤں کا ایوان کی کارروائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسپیکرسد قیصر نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانا اور ایوان میں سازگار ماحول کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی سے نہ جمہوریت کی خدمت ہے نہ ہی عوام کی۔انہوں نے مزید کہا آئندہ اجلاس میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔اسپیکر نے کہا کہ ایوان کی کاروائی خوشگوار ماحول میں چلنے سے عوامی اہمیت کے امور اور قانون سازی بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں اپنے منتخب نمائندوں کی طرف لگی ہوئی ہیں لہذا عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے عوام کے منتخب نمائندوں کو پارلیمنٹ کے ذریعے ان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے پارلیمنٹ کا موثر انداز میں استعمال کر کے عوامی مسائل کا حل تجویز کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ایوان کی کارروائی موثر انداز سے چلانے پر اسپیکر کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی کارروائی میں ہمیشہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو برابر موقع فراہم کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here