پھلوں اور سبزیوں کے مختلف رنگ نہ صرف دیکھنے میں بھلے لگتے ہیں بلکہ یہ مخصوص رنگ 25 ہزار مختلف فائٹو نیو ٹرینٹPhyto Nutrients کی نمائندگی کرتے ہیں جو ہماری صحت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مثلا سرخ یا لال رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں لائیکوپین Lycopene کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔جو اینٹی آکسیڈنٹ Antioxidant کے طور پر کام کرتا ہے اور کینسر خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کی روک تھام میں معاون ہے اس کے علاوہ ان میں Anthocyanins کی مقدار موجود ہوتی ہے جو دل کے دورے اور خون میں گٹھلیاں بننے سے بچاتا ہے۔
کلر تھراپی کے اعتبار سے سرخ رنگ اپنے اندر توانائی کی لہریں رکھتا ہے اس لئے سرخ رنگ کا استعمال بڑھانے سے اپنی انرجی میں اضافہ کر سکتے ہیں یہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور جسم میں ہیمو گلوبین بنانے میں مدد کرتا ہے۔سرخ پھلوں اور سبزیوں میں ٹماٹر ،تربوز ،امرود،سرخ مرچ ،چقندر ،سرخ چیری اور آلوچہ شامل ہیں۔
اورنج رنگ
اورنج پھلوں اور سبزیوں میں بیٹاکیروٹین Beta-carotene کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ بھی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
اورنج رنگ کو خوشی کا رنگ کہا جاتا ہے تو جس وقت آپ اداسی محسوس کریں کچھ دیر اورنج رنگ کو دیکھیں اور اورنج پھل و سبزیاں استعمال کریں تو آپ کی اداسی کی کیفیت دور ہوجائے گی۔
یہ رنگ نظام عضلات (مسکولر سسٹم )کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے
اورنج پھل اور سبزیاں
گاجر ،شکرقندی ،آم ، کینو ،مالٹے ،موسمی ،کدو خوبانی اورخربوزہ
زرد یا اورنج رنگ
زرد اورینج پھلوں اور سبزیوں میں وٹامن سی اور Flavonoids کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ٹیومر سیل کی روک تھام کرتا ہے۔جسم کی صفائی کرکے زہریلے مادے ختم کرتا ہے۔جگر اور آنتوں کے افعال کو تیز کرتا ہے۔
مثلاً سٹرس پھل،لیموں،کینو، مالٹے، گریپ فروٹ پپیتا، آڑو کیلا اور مکئی
سبز یا گرین رنگ
سبز یا ہرے پتوں والی سبزیوں میں فولیٹ Folateکی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے،جو صحتمند سیل بنانے میں معاون ہوتی ہے۔آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہیں ,سبز رنگ کی طرف دیکھنا بھی آنکھوں کو توانائی بخشتا ہے۔
مثلاً۔ چقندر کے پتے ،ساگ، پالک، سلاد کے پتے اور دیگر ترکاریاں
سبز اور سفید یا گرین اینڈ وائٹ
سبز اور سفید سبزیوں میں انڈول Indoles اور لیوٹین Lutein کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ جسم سے اسٹروجن کی زائد مقدار کو باہر نکالنے میں مدد دیتے ہیں اور کینسر کی روک تھام میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔آنکھوں کی صحت کیلئے بھی بہترین رنگ ہے۔
مثلاً پتوں والی گوبھی، پھول گوبھی، بروکلی ،ہری پیاز،اور براسیکافیملی کی دیگر سبزیاں
نیلا اور جامنی رنگ
نیلے اور جامنی رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میںAnthocyanins
کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں فری ریڈیکل Free Radicals کو ختم کرتے ہیں اور کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔خواتین کے امراض میں جامنی رنگ نہایت مفید ہے۔
مثلاً بلوبیریز، کالے انگور، جامن اور فالسے
سفید یا وائٹ
جن پھلوں اور سبزیوں میں سفید رنگ کی زیادتی ہو ان میں Quercetin
اور Kaempferol Allyl Sulfides
کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ بھی کینسر کے سیل کو ختم کرتا ہے۔خطرناک سیل کو بڑھنے سے روکتا ہے اور دفاعی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
مثلا لہسن پیاز ہری پیازchive اور asparagus کی سبزی اور آلو
سرخ اور جامنی رنگ
ان میں ریزر وائٹ رول Rescrvatrol کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں ایسٹروجن کی زیادہ مقدار کو روکتی ہے۔
(ایسٹروجن کی زیادتی کینسر کا سبب بنتی ہے،)
مثلاً سرخ جامنی انگور، بیریز اور آلوچہ سرخ
بھورا یا براؤن رنگ
ان میں ریشہ دار غذا شامل ہیں جو قبض سے لے کر کینسر تک سے بچاو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مثلٌا چھلکے والی دالیں، جُو ،گندم اور انکی ہری کونپلیں۔(sprouts) مشروم ،آلوکےچھلکے، السی کے بیج اور میتھی دانے۔
کلرتھراپی کے حوالے سے مشروم میں سفید اور براؤن رنگ کی خاصیت ہوتی ہے جو جسم میں الرجی کو متوازن کرنے میں مددگار ہے۔سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ ہے اس کے علاوہ کھمبی یامشروم بھی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں کیونکہ دوسری سبزیوں کے مقابلے میں مشروم میں وٹامن ڈی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔
ثمینہ طارق خان کینیڈا میں رہائش پزیر ہیں۔
ایم ڈی این نیوٹریشن اور
ہولسٹک نیوٹریشن کنسلٹنٹ (ڈپلومہ) ہولڈر ہیں۔
ثمینہ کئی کتب کی مصنف بھی ہیں۔