امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کا 17 الیکٹرونک بیڈز کا عطیہ

0
843

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم “APPNA”” نے مقامی فلاحی تنطیم سی ڈی آر ایس کے تعاون سے میو ہسپتال کوکرونا آئی سی یو کے لئے 17 جدید الیکٹرک بیڈز عطیہ کردیئے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نبیل اعوان نے اس موقع پرکہا کہ امریکا میں پاکستانی فزیشنز پر فخر ہے،میو ہسپتال کو جدید الیکٹرک بیڈز فراہم کرنے پر سی ڈی آر ایس اور آپنا کے شکر گزار ہیں۔میو ہسپتال کے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ ہسپتال میں پرانے بیڈز کی جگہ نئے الیکٹرک بیڈز لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے “APPNA “ اور سی ڈی آر ایس نے بہت تعاون کیا ہے ۔یہ بیڈز اس طرح ڈیزائن کئے گئے ہیں کہ مریض خود بھی ان کو اپنی سہولت کے مطابق ایڈجسٹ کر سکیں گے ۔ آپنا نے خطیر رقم سے سی ڈی آر ایس کے ذریعے سترہ الیکٹرک بیڈز فراہم کئے ہیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شاہ نے کہا کہ امریکا میں ڈاکٹروں کی تنظیم آپنا نے کرونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران بھی نہ صرف پاکستان میں لوگوں کی بہت مدد کی بلکہ امریکا میں بھی فلاحی سرگرمیاں سرانجام دیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here