افغان علاقے سےبلوچستان اور باجوڑ کی چیک پوسٹوں پر حملے، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

0
587

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے سرحد پار سے بلوچستان اور باجوڑ کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا گیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور چوکی پر تعینات پاک فضائیہ کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے افغان سرحد کی جانب سے باجوڑ اور بلوچستان میں قمر دین کاریز میں کیے جس میں باڑھ لگانے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کےعلاقوں سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ ہوئی اور دہشت گردوں کو افغان حکومت کے کنٹرول سے باہر کے علاقوں سے معاونت حاصل تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here