ایک جوہری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک ایسا ماسک بنا رہا ہے، جو دنیا کا مہنگا ترین ماسک ہو گا۔ اس ماسک کی تیاری کا آرڈر چینی شہر شھنگائی کے ایک ارب پتی نے دیا ہے۔
کورونا وائرس کے بحران کو شروع ہوئے تقریباﹰ نو ماہ ہو چکے ہیں۔ اس دوران متعدد ممالک میں ماسک لازمی بھی قرار دے دیا گیا۔ یوں دنیا بھر کی مختلف ڈیزائنر کمپنیاں بھی ماسک بنانا شروع ہو گئیں۔
لیکن اب اسرائیل کی ایک کمپنی دنیا کا مہنگا ترین ماسک بنا رہی ہے۔ یہ ماسک اٹھارہ قیراط کے ڈھائی سو گرام سونے سے بنایا جا رہا ہے، جس میں ہیرے بھی جڑے ہوں گے۔
تین ہزار چھ سو سات قدرتی سفید اور سیاہ ہیروں سے بنے اس ماسک کی خاص بات یہ ہو گی کہ اس میں N-99 فلٹر کا نظام بھی موجود ہو گا، جو کورونا وائرس سے مکمل طور پر بچائے گا۔















