نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے پاک چین آپٹیکل فائبر منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے بعد پاک چین کے مابین زمینی رابطے کا پہلا منصوبہ پائے تکمیل تک پہنچ چکا۔
منصوبہ 2 برس میں مکمل ہوا جس سے گلگت بلتستان خطے میں شعبہ ٹیلی کام نمایاں ترقی حاصل کر سکے گا اور ساتھ ہی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی سیکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوجائےگا۔
منصوبے کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر زیرزمین آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) ڈالی گئی جبکہ او ایف سی کی فضائی فاضلہ 127 کلومیڑ کریم آباد سے خنجراب تک مشتمل ہے۔
یہ منصوبہ سی پیک کی کڑی ہے جو 26 ہائی مائیکروویو پر مشتمل ہے اور او ایف سی کی معاونت کے لیے مختلف مقامات پر 9 نوڈ نصب کیے گئے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر الملک نے کہا کہ منصوبے سے ملک کے دور دراز علاقوں میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کی نئی رائیں کھول جائیں گی.
چینی سفیر یو جنگ نے کہا کہ سی پیک میں 9 منصوبے شامل ہیں جس میں او ایف سی ایک منصوبہ ہے جسے مکمل کرلیا گیا، سی پیک ایک ڈیجیٹل کوریڈور بھی ہوگا۔
اسپیشل آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عامیر عظیم باجوہ نے کہا کہ چین کے ساتھ کمیونیکشن لنک تکیمل کیا جا چکا ہے اور دونوں جانب سے اس کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کی جا چکی ہے۔