مستونگ۔کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پرشیخ واصل کے علاقے میں ببری ریلوے پاٹک پر مال بردار ٹرین اور ٹرالر میں تصادم۔حادثہ رات 3بجے کے قریب پیش آیا۔حادثے میں مال گاڑی ٹرین کا انجن اور متعدد بوگیاں الٹ گئی۔اور حادثے میں ٹرین انجن ٹرالر کے اوپر چڑھ گیا۔تاہم خوش قسمتی سے ٹرین حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مال بردار ٹرین اور ٹرالر ایران بارڈر تفتان سے آرہے تھے۔اطلاع ملنے پرتحصیلدار مستونگ اور لیویز حکام موقع پر پہنچ گئی۔اور ہیوی کرین کے زریعے حادثے کا شکار ٹرین کے بوگیاں اٹھانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔