وادی نیلم میں پل گرنے سے 25 سیاح ڈوب گئے

0
357

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں نالہ جاگراں کے مقام میں پل ٹوٹنے سے 25 سیاح ڈوب گئے جب کہ 5 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد سیاح تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک پل ٹوٹنے سے تمام سیاح ڈوب گئے ۔امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ پاک آرمی کے جوان بھی شریک ہیں۔پل ٹوٹنےکے سبب گرنے والے4 افراد کو بچالیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں ڈوبنے والے بیشتر سیاحوں کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے ہے۔ پل گرنے کے واقعے پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم کردیا اور متاثرہ خاندانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کنٹرول روم کے فون نمبر 0582220097 پر رابطہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here