چاندنظر آنے کا امکان کم، عید الفطر 25 مئی پیر کو ہوگی

0
636

محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔

23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔

یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here