مکہ المکرمہ میں بنگلہ دیش کے ایک شہری نے مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی نو مسلم نے خود کشی کی تھی تاہم خودکشی کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ‘بنگلہ دیش کے شہری کی ہلاکت کا واقعہ ایک ماہ میں خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے’۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ بنگلہ دیش کے شہری نے چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب مسجد الحرام میں لوگ عبادت میں مصروف تھے۔
رپورٹ میں حکام کا حوالہ موجود ہے جس میں کہا گیا کہ مسجد کے احاطے میں نصب کیمروں سے تصدیق ہوتی ہے کہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ خودکشی تھا۔
مسجد الحرام میں خود کشی کرنے والا شخص عمارت کے صحن میں ایک 50 سالہ سوڈانی شہری پر گرا تھا جس کے نتیجے میں اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور زخمی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں نور ہسپتال منتقل کیا گیا۔