صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

0
40

پارلیمانی سال کا آج 20 اگست 2020سے آغاز ہونے جارہا ہے، صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام پانچ بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے،جہاں وہ مشترکہ سیشن سے خطاب کرین گے،اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔

مشترکہ اجلاس سے خطاب کی روایت سابق صدرضیا الحق کے انیس سو پچاسی میں پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد شروع ہوئی جو آج تک جاری ہے،انیس سو پچاسی سے دو ہزارانبس کے درمیان چھ صدور نے انتیس مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

جنرل ضیاالحق نے پانچ مرتبہ، غلام اسحاق خان چھ، فاروق احمد لغاری اور رفیق احمد تارڑ نے دودو جبکہ ممنون حسین پانچ دفعہ خطاب کر چکے ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں سے آصف علی زرداری نے چھ مرتبہ خطاب کیا۔

جنرل پرویز مشرف نوسالہ اقتدار میں صرف ایک مرتبہ دوہزارچارمیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here