پاکستانیوں کو بھارتی کرونا ویکسین لگے گی۔

0
538

بھارت پاکستان کو کووڈ ویکسین کی ساڑھے چار کروڑ خوراکیں بھجوائے گا۔ ‘گاوی‘ اتحاد دنیا بھر میں سب کو ویکسین فراہم کرنے کا عالمی اتحاد ہے جو ضرورت مند ملکوں کو مفت ویکسین فراہم کرتا ہے۔ بھارت بھی گاوی اتحاد کا رکن ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو فراہم کی جانے والی ساڑھے چار کروڑ کووڈ ویکسین میں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ رواں برس جون تک بھیج دی جائیں گی۔

بھارت، پاکستان کو آکسفورڈ۔ ایسٹرازینیکا کی ‘کووی شیلڈ‘ ویکسین سپلائی کرے گا، جسے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کیا ہے۔ فی الحال بھارتی حکومت نے کووی شیلڈ کے علاوہ ‘کوویکسن‘ کی بھی منظوری دی ہے جسے بھارتی کمپنی بھارت بایوٹیک نے تیار کیا ہے۔بھارت سےکووڈ ویکسین کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ مارچ کے وسط جبکہ باقی ویکسین جون تک پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں برس جنوری میں آکسفورڈ۔آسٹرازینیکا کی کووڈ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ویکسین بھارت سے پاکستان کو براہ راست بھیجی جائے گی۔
بشکریہ:-ڈی ڈبلیو اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here