لاعلمی میں 26 لاکھ ڈالرز کی مچھلی کھا گیا

0
738

سوشل میڈیا پر ان دنوں لوگ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے شخص کی بے وقوفی پر اسے خوب کوس رہے ہیں کیوں کہ قیمت سے لاعلم اس شخص نے ہاتھ آئی نایاب مہنگی مچھلی پکا کر کھالی۔

سوشل میڈیا پر موجود رپورٹ کے مطابق نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ریورز اسٹیٹ کے اندونی لوکل گورنمنٹ ایریا سے ’بلیو مارلن‘ مچھلی پکڑی۔ یہ شخص اور اس کے گاؤں والے اس مچھلی کی قیمت سے لاعلم تھے لہٰذا انہوں نے اسے پہلے مار دیااور پھر پکا کر مزے سے کھالیا۔

بلیو مارلن مچھلی کی فی پاؤنڈ قیمت تقریباً 31000 ڈالر ہے اور اس حساب سے جتنی وزنی مچھلی اس نے پکڑی تھی اس کی کل مالیت 26 لاکھ امریکی ڈالر ہوتی اور اتنے پیسے اس شخص کی آنے والی نسلوں کیلئے بھی کافی ہوتے لیکن بدقسمتی سے وہ اس سے لاعمل نکلا اور مچھلی کھاگیا۔

خیال رہے کہ بلیو مارلن مچھلی کھلے سمندر کی تیز ترین اور طاقتور ترین مچھلیوں میں سے ایک ہے جس کا وزن 820 کلو گرام تک اور لمبائی 16 فٹ تک ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here