لورالائی:جعلی ڈومیسائل پر ملازمت کرنے والوں کو برطرف کیا جائے۔آل پارٹیز کانفرنس

0
854

لورالائی میں جعلی ڈومسائل کے بارے میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس زیرصدارت منظور خان کاکڑ ایڈوکیٹ ہوئی جس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری اے این پی راز محمد ترہ کئی نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس میں اے این پی کے عبدالخالق ناصر، گنو خان غلزئی، شمس الدین ژڑگل خان، پشتونخوا کے صفدرمیختر وال دوست محمد لونی نعمت اللہ جلالزئی جعلی ڈومیسائل کمیٹی کے پیر محمد کاکڑ ،نوروز خان کاکڑ ،جمیت کے عطا اللہ کاکڑ ،مولوی محمد حسن ،پاکستان پیپلز پارٹی کے حبیب الرحمن عبدالرحیم زئی ،جمیت نظریاتی کے مفتی شیخ الدین، شراف الدین مردان زئی، انصاف پینل کے اسفندیار خان کاکڑ ،شمس فاونڈیشن کے شمس حمزہ زئی، عبدالقیوم ترین، جماعت اسلامی کے ذکریا ملازئی، سیسا کے عبدالخالق خاطر ،ہزارہ برادری کے اسحاق چنگیزی، تحریک انصاف کے محمد امین ناصر، پنجابی برادری کے محمد ارشد، اقلیتی برادری کے عزیز مسیح، عدیل عزیر ناصرآباد ایکشن کمیٹی کے رشید ناصر ،ہندو بالمیک کے جانزیب اصغر کے علاوہ اے این پی کے کارکنوں یعقوب دلسوز اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر پیر محمد کاکڑ نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل بلوچستان کا اہم اجتماعی اور بنیادی مسلئہ ہے،دیگر صوبوں بعض لوگوں نےبلوچستان کے جعلی ڈومیسائل پر گریڈ 16 سے20 تک ملازمت حاصل کر کے صوبے کے عوام کی حق تلفی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اورتمام پارٹیوں سے رابطے کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سے تعاون اور ڈومیسائل کی فائلوں تک رسائی دینے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ کمشنر کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بار کونسل نے تعاون کی یقین دیانی کرائی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ 27 اگست کوعبدالرحیم خان کلب سے تمام پارٹیوں اور لوکل ایکشن کمیٹی کے نمائندوں پر مشتمل وفد ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے ملاقات کرے گا۔
رپورٹ۔پیر محمد کاکڑ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here