فیفا ورلڈ کپ:کولمبیا کو شکست، انگلینڈ نےکوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

0
738

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے آخری میچ میں انگلینڈ نے کولمبیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہاف میں انتہائی کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دونوں ہی ٹیموں کو پہلے ہاف میں گول کرنے کے مواقع ملے لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

میچ کے 56ویں منٹ میں کولمبیا کے کھلاڑی نے گول سے چند قد کے فاصلے پر فاؤل کیا جس کے نتیجے میں انگلینڈ کو پینالٹی ایوارڈ کر دی گئی اور ہیری کین نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہ کی۔

اس کے بعد دونوں ہی ٹیموں نے ایک مرتبہ گول کرنے کی جدوجہد شروع کردی خصوصاً کولمبیا نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن اسکے باوجود انہیں کامیاب نہ مل سکی۔

میچ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انجری ٹائم کے دوران میچ ختم سے دو منٹ قبل کولمبیا نے ییری مینا کے خوبصورت ہیڈر کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا۔

اس کے بعد میچ کے اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں گول کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اضافی وقت میں بھی مقابلہ برابر رہنے پر میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔

دونوں ہی ٹیموں نے اپنی ابتدائی دو پینالٹیز پر گول اسکور کیے لیکن تیسری پینالٹی پر دونوں ہی ٹیمیں ناکام رہیں لیکن انگلینڈ کی ٹیم چوتھی پینالٹی پر گول کرنے میں کامیاب رہی۔

کولمبیا کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کی امیدوں کو اس وقت دھچکا لگا جب کارلوس باکا کی پینالٹی انگلینڈ کے گول کیپر نے روک لی اور ایرک ڈائر نے اگلی پینالٹی پر گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی کولمبیا کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ یہ 2002 کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ یہ 1990 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم 90منٹ سے زائد تک کھیلنے جانے والے کسی ورلڈ کپ میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here