مشیر خزانہ بلوچستان نےبجٹ منظوری سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا

0
477

مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی نےساتھی اراکین کے ناروا رویے کے خلاف عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجاً مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان کو ارسال کردیا ہے جس پر 18مئی کی تاریخ درج ہے، یہ استعفیٰ بجٹ پیش کرنے کے 4 روز بعد پیش کیا گیا ہے ،اس سے قبل انہیں منانے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ عہدے سے زیادہ اپنی عزت کو مقدم رکھتی ہیں ۔

مشیر خزانہ کا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان کو موصول ہوچکا ہے جس کی منظوری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here