میڈیا کارکنان کی تنخواہ اور دیگر مسائل سے متعلق بل منظور

0
867

ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک میڈیا کے کارکنان کو کنٹریکٹ تنخواہوں کی عدم ادائی، کٹوتی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے پیمرا کو اختیار دینے کا قانون سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے منظور کرلیا۔پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے سینٹ پریس گیلری اور قائمہ کمیٹیوں میں متعدد بار آواز اٹھائی تھی ۔جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے نجی بل پیش کیا۔

فی الوقت پیمرا کو میڈیا چینلز سے کارکنوں کو ملازمت کے تحریری معاہدے (کنٹریکٹ لیٹر) کے اجراء،اس پر عمل درآمد،ملازمت سے برخاستی، تنخواہوں کی ادائی اور کٹوتی سے متعلق دریافت کرنے کا اختیار نہیں۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے توقع ظاہر کی کہجلد یہ بل سینیٹ سے بھی منظور کرلیا جائے گا،قانون بننے کے بعد میڈیا ملازمین تنخواہ یا کنٹریکٹ نہ ملنے یا کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر پیمرا سے رجوع کرسکیں گے۔ کسی ملازم کو تحریری معاہدے کے بغیر ملازمت پرنہیں رکھا جاسکے گا۔

کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویزرشید کے سوا تمام ارکان نے بل کی حمایت کی سینیٹر پرویزرشید کا مؤقف تھا کہ پیمرا پہلے ہی بہت بااختیار ہے اگر اسے میڈیا کارکنان کے معاملے میں بھی اختیار دے دیا گیا تو وہ اس کا غلط استعمال کرے گا۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزاد سلیمی سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو،سیکریٹری اطلاعات علی شیر اور ایگزیکٹو باڈی نے چیئرمین اور اراکین قائمہ کمیٹی اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے میڈیا کارکنان کے لئے خوشی کی خبر قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here