کشمیر اور جوناگڑھ کا مقدمہ مل کر لڑیں گے۔صدر آزاد کشمیر

0
154

انڈیا نے ریاستی جبر اور جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1947میں ریاست جونا گڑھ پر ناجائز اور غیر قانونی قبضہ کیا، جونا گڑھ کا پاکستان کے ساتھ الحاق تقسیم ہند کے منصوبے کے عین مطابق تھا۔ان خیالات کا اظہار صدر آذاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی اور دیوان آف جونا گڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی کی قیادت میں آئے وفد سے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا، نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خان جی نے صدر آذاد کشمیر کو جونا گڑھ کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے قیام سے پہلے ہی ریاست کے نواب اور عوام پاکستان سے الحاق چاہتے تھے۔پاکستان سے الحاق عوام کی خواہش اور جمہوری رویہ کے احترام میں کیا گیا، بھارتی قبضہ ناجائز اور غیر قانونی ہے جسے کے خلاف 1948 میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں اس کا کیس دائر کیا جو ابھی تک حل طلب ہے جونا گڑتھ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا حل ناگزیر ہے۔ نواب آف جونا گڑھ نے سردار مسعود خان کو بتایا کہ ریاست جونا گڑھ برصغیر کی دوسری، اور آمدنی کے اعتبار سے پانچویں بڑی ریاست تھی، چار ہزار مربع میل پر پھیلی ریاست کے پاس ۰۹ میل کی ساحلی پٹی بھی تھی، ریاست انتہائی خوشحال تھی، ریاست کی اپنی فوج، اپنی بندرگاہیں، ڈاک اور ریلوئے کا نظام تھا، جونا گڑھ مکمل طور پر ایک فلاحی ریاست تھی جس میں بغیر کسی مذہبی اور صنفی امتیاز کے صحت، تعلیم اور خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری تھی۔ نواب آف جونا گڑھ نے پاکستان اور حکومت کا ریاست جونا گڑھ کو دوبارہ اپنے نقشے میں شامل کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس عمل سے پاکستان کے عزم کی توثیق ہوتی ہے جو وہ جونا گڑھ کے بارے میں رکھتے ہیں، نواب آف جونا گڑھ نے مزید کہا کہ کشمیر اور جونا گڑھ ایسے مسائل ہیں جن کا حل ضروری ہے اور یہاں کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ملاقات کے دوران دیوان آف جونا گڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے صدر آذاد کشمیر کو ٓگاہ کیا کہ اسلام آباد میں باقاعدہ طور پر جونا گڑھ ہاوس کے قیام کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور جونا گڑھ کیس بارے میں سفارتی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ سردار مسعود خان نے نواب آف جونا گڑھ کے آباء و اجداد کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اپنی ریاست اور دولت کو قربان کر کے پاکستان کو ترجیح دی انہوں نے مزید کہا کہ جونا گڑھ اور کشمیر کی آذادی کے لئے ہم مل کر جدوجہد کریں گے سردار مسعود خان نے نواب آف جونا گڑھ کو آذاد کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here