ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے.

0
1350

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی۔کراچی،لاہور،کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک بھرمیں نمازعید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں ملک میں امن واستحکام کے قیام اور امت مسلمہ کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گارڈن ٹاؤن لاہور، گورنر سندھ محمد زبیر نے باغ جناح، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بادشاہی مسجد،شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور،خورشید شاہ نے سکھر اور سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید ادا کی۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ،رحمان ملک نے فیصل مسجداور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد کے ناظم آباد پار ک میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔عید اجتماعات کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کے باہر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے.

کراچی میں بھی رینجرز کے جوان تعینات رہے۔ترجمان رینجرز کے مطا بق عید کے موقع پر کسی بھی فرد یا ادارےکو زبردستی فطرہ اکھٹا کرنےکی اجازت نہیں، مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصرکی اطلاع فوری رینجرز ہیلپ لائن1101پر دی جائے۔عید کے موقع پرگھروں میں خواتین کی جانب سے میٹھی ڈشز بنائی گئیں اور عزیز واقارب سے عید ملنے کے لئے ایک دوسرے کے گھر آمد ورفت کا سلسلہ بھی جاری رہا.محکمہ موسمیات عید کے موقع پر ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی نوید سنا چکا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here