فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا بڑا ایکشن، انکم ٹیکس انٹیلی جنس کی غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ ضبط کرلیں۔
انکم ٹیکس انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کے مطابق غیر قانونی سگریٹ کے 1665 کارٹن ضبط کرلیے۔ اسلام آباد میں غیر قانونی سگریٹ کے 900 کارٹن ضبط کیے، ملتان میں غیر قانونی سگریٹ کے 406 کارٹن ضبط کیے، فیصل آباد میں غیر قانونی سگریٹ کے 286 کارٹن ضبط کیے، کراچی میں غیر قانونی سگریٹ کے 48 کارٹن ضبط ہوئے۔ پشاور میں غیر قانونی سگریٹ کے 25 کارٹن ضبط ہوئے، مجموعی طور پر ایک ارب 66 لاکھ سگریٹ ضبط کیے گئے۔