تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو اعزازیہ ملے گا۔وزیر اعظم آفس ،نوٹیفیکیشن ناقص ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ

0
1048

وزیراعظم آفس سے 25 مئی کو جاری نوٹیفیکیشن میں تمام وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے تین ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔تاہم ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اب وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے اعزازیہ کی کوئی تجویز نہیں اور وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والا نوٹیفیکیشن ناقص ہے۔

وزیرِاعظم آفس سے پرنسپل سیکریٹری کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گہا تھا کہ وزیرِاعظم نے چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے سمری کی منظوری دی جس کے تحت وفاقی ملازمین کو تین بنیادوں تنخواہوں کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اورخصوصی اعزازیہ رواں مالی سال 18-2017ء کے بجٹ سے دیا جانا تھا۔ تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو 3ماہ کااعزازیہ دینے سے متعلق ذرائع ابلاغ میں خبر غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صرف بجٹ کی تیاری سے متعلق غیرمعمولی اور جاں فشانی سے کام کرنے والے چند ہزار وفاقی سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی تھی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والا نوٹیفیکیشن ناقص ہے، جس سے غلط پیغام گیا۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سمری میں تمام وفاقی ملازمین کو اعزازیہ دینے کا کہیں ذکر نہیں ہے۔سمری میں خصوصی کارکردگی الاؤنس کی بات کی گئی ہے جس کا تمام وفاقی سرکاری ملازمین پر اطلاق نہیں ہوتا۔بعض وفاقی سرکاری ملازمین نےاس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ تمام ٹیلی ویژن چینلز اور اخبارات میں خبر نشر اور شائع ہونے کے باوجود وزیراعظم ہاؤس نے اس حوالے سے کوئی وضاحت کی اور نہ ہی نوٹیفیکیشن واپس لیا گیا۔اس کے برعکس وزارت خزانہ کے حکام اس نوٹیفیکیشن کو ناقص قرار دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here