خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا انضمام بل کثرت رائے سے منظور

0
952

خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا انضمام بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ بل کی منظوری کے لیے 83 ارکان کی حمایت لازمی تھی۔ 85 اراکین نے فاٹا بل کی حمایت کی جبکہ 6 نے مخالفت کی۔
اسمبلی سے اپنے خطاب میں وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فاٹا کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی بھی حکومت مالاکنڈ پر ٹیکس لگانے کی ہمت نہیں کر سکتی۔ مالاکنڈ کے لوگوں کو ہمیں سمجھانا ہو گا۔ یقین دہانی کراتا ہوں مالاکنڈ پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here