پاکستان نےلارڈزٹیسٹ میں انگلینڈکو نو وکٹوں سےشکست دےدی

0
970

پاکستان نے انگلینڈ کودو ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نووکٹوں سے شکست دےدی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے میچ میں 8 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کو انگلینڈ نے دوسری اننگ میں جیت کےلیے 64 رنز کا ہدف دیاتھا۔ پاکستان کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 4 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل نے39 اور امام الحق نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 242 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔ محمد عباس اور محمد عامر نے 4چار کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔شاداب خان کےحصےمیں 2 وکٹ آئیں۔کپتان جو روٹ نے 68 رنز اسکورکئے۔بٹلر67 اوربیس نے57 رنزبنابنائے۔
پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 363 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی اننگز میں اظہرعلی 50اسد شفیق 59،شاداب خان 52 رنزبناکرنمایاں رہے۔ بابراعظم نے68 رنز کی اننگ کھیلی ،وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے37 اور محمد عامرنے24 رنزناٹ آؤٹ اسکور کئے۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 184 رنزپرآؤٹ ہوگئی تھی ۔ محمد عباس اور حسن علی نے شاندار بالنگ کرتےہوئے4چاروکٹ حاصل کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here