کورونا وائرس: ملک میں 31 ہزار7 سو افراد متاثر، اموات 691 ہوگئیں

0
241

.پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے اورمزید نئے کیسز کے بعد اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 31728 ہوگئی ہے جبکہ 691 افراد وائرس سے لقمہ اجل بنے ہیں۔

سرکاری سطح پر بتائے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق پیر تک 1268 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک میں 26 فروری کو سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بیرون ملک سے آئے پاکستان میں آیا تھا۔ پہلے کیس کے آتے کے ساتھ ہی مختلف اقدامات اٹھائے گئے تھے، جس میں تعلیمی ادارے، پارکس، کیفیز، ریسٹورینٹ و دیگر چیزوں کی بندش شامل تھی جبکہ بعد ازاں اس پابندیوں کو جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیل کردیا تھا۔

سندھ سے شروع ہونے والی اس پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو بعد ازاں پورے ملک میں اپنایا گیا تھا اور وفاقی حکومت کی سطح پر بھی جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا تھا تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اس سب کے باوجود ملک میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا رہا اور مارچ کے مقابلے میں اپریل میں مزید کیسز اور اموات دیکھی گئیں۔

تاہم مئی کے آغاز سے پاکستان میں اس وائرس کی ایک نئی لہر کی نظر آرہی ہے اور صرف 10 روز میں ساڑھے 13 ہزار سے زائد کیسز اور 276 اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔

کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بھی وفاقی حکومت نے 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا، جس کی بنیادی وجہ غریب، دیہاڑی دار اور سفید پوش افراد کی مالی مشکلات بیان کی گئی۔

تاہم ڈاکٹرز نے وفاقی حکومت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے اور کہا ہے کہ حالات مزید خراب ہوئے تو نظام صحت اس کا بوجھ برداشت نہیں کرپائے گا۔

اگر تمام صورتحال کے بعد کیسز کی بات کریں تو گزشتہ روز بھی ملک میں 1621 نئے کیسز سامنے آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here