تنخواہیں اور پینشن 21 مئی کو ادا کردی جائیں گی

0
516

وفاقی حکومت کے محکمہ فنانس ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر مئی 2020 کی تنخواہیں اور پینشن 21 مئی 2020 کو ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
فنانس ڈویژن کے پیر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریژری رولز 2017 کے تحت اگر عید الفطر مہینے کے آخری دس دنوں میں پڑے تو ایسی صورت میں وفاقی ملازمین کی تخواہیں اور ریٹائرڈ لوگوں کی پینشن تہوار سے پانچ روز قبل ایڈوانس کے طور پر ادا کی جائیگی۔

عیدالفطر 25 یا 26 مئی کو ہوسکتی ہے تو اس کے پیش نظر وفاقی اداروں کو تنخواہیں اور پینشن 21 مئی کو جاری کرنے کو کہا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here