اونٹ جیسا پرندہ۔۔۔۔

0
2390

دنیا کا سب سے بڑا پرندہ شتر مرغ ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ بڑے اور گرم افریقا کے صحراﺅں میں پائے جاتے ہیں، اس کا قد 2.5 میٹر ہوتا ہے یعنی انسانوں کے قد سے بھی زیادہ، یہ دنیا کا سب سے زیادہ وزنی پرندہ بھی ہے اور اس کا وزن ایک سو ساٹھ کلو گرام سے زیادہ ہے یہ دنیا کا سب سے تیز رفتار پرندہ بھی ہے، اس کی اسپیڈ ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، یہ واحد پرندہ ہے جس کی کھال بکرے گائے کی طرح مختلف چیزوں میں مثلاً کمبل، قالین وغیرہ کے بننے میں کام آتی ہے، شتر کا مطلب ہے اونٹ اور مرغ کا مطلب ہے پرندہ یعنی اونٹ جیسا پرندہ اور واقعی اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اونٹ جیسا ہی لگتا ہے۔ یہ صحراﺅں کے علاوہ بہت زیادہ گھاس پوس والی وادیوں میں بھی رہتے ہیں، اس کی غذائی فہرست بہت لمی ہے مثلاً کیڑے مکوڑے، گھاس، پھوس، پھل، پودے اور چھوٹے صحرائی جانور مثلاً چھپکلیاں، شتر مرغ کے انڈوں اور چوزوں کو نر مسلسل کئی دن رات اپنے پر پھیلا کے انہیں صحرا کی تپتی دھوپ میں سایہ مہیا کرتا ہے، قربانی کی ایسی شاندار مثال صرف شتر مرغ میں ہی دیکھنے کو ملتی ہے، شتر مرغ کا انڈا دنیا کا سب سے بڑا انڈا ہوتا ہے جس کا وزن ایک کلو گرام سے بھی زیادہ ہوتا ہے، انڈے سفید اور ہرے رنگ کے ہوتے ہیں، شتر مرغ کا ایک انڈا بیس آملیٹ بناسکتا ہے، شتر مرغ کی ان ہی عجیب و غریب خاصیت کی وجہ سے اکثر لوگ اسے بے شمار خاصیت والا پرندہ کہتے ہیں اور واقعی اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خالق کائنات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here