جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نگران وزیراعظم ہوں گے۔حکومت اور اپوزیشن کا اعلان

0
843

حکومت اور اپوزیشن نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 6 ملاقاتیں ہوئیں اور چھٹی ملاقات میں جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا، ایسے شخص کا انتخاب کیا جس کا ماضی سب کے سامنے ہے۔اپوزیشن کا مشکور ہوں۔

اس موقع پر قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا کہ سیاستدان خود فیصلے نہیں کرتے، خوشی ہے کہ ایک مرتبہ پھر ہم اپنے جمہوری پانچ سال پورے کررہے ہیں، سب لائق اور قابل احترام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناصر الملک نگران وزیر اعظم ہوں گے، امید ہے کہ اللہ انہیں جذبہ دے گا کہ وہ شفاف، غیرجانبدار اور آزادانہ انتخابات کرائیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم الیکشن ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here